کورونا، لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں سمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ

کورونا، لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں سمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ

  

لاہور(کرائم رپورٹر) کورونا وائرس، لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں سمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ، جیلوں میں قیدیوں اور سٹاف کے سیمپلز لینے شروع کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھرکی سنٹرل اورڈسٹرکٹ جیلوں سمیت تمام جیلوں میں پہلے مرحلے میں 30 قیدیوں اور سٹاف کے 10 افراد کی سمارٹ سیمپلنگ کا آغاز کردیا گیا، محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر قیدیوں اور سٹاف کی سمارٹ سیمپلنگ رواں ہفتے مکمل کرے گا اور اس کے بعد اگلے ہفتے دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ جیلوں میں روزانہ نئے قیدیوں کی آمد جاری رہتی ہے، باہر سے آنیوالے قیدی کے بیمار ہونے کا شبہ ہوتا ہے، سمارٹ سیمپلنگ سے کورونا کے مریضوں کا پتہ چلایا جاسکے گا، کورونا کیسز سامنے آنے پرقیدیوں کو علیحدہ کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ کورونا میں جیل انتظامیہ نے بہترین کام کیا، جیل انتظامیہ نے لاہور سمیت 6 جیلوں میں کورونا پر قابو پایا، محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے جیلوں میں کورونا کا پھیلاؤ کنٹرول کیا۔

مزید :

علاقائی -