احتساب کا لفظ سنتے ہی بلاو ل اینڈکمپنی کو 18ویں ترمیم یاد آجاتی ہے: فیاض الحسن

      احتساب کا لفظ سنتے ہی بلاو ل اینڈکمپنی کو 18ویں ترمیم یاد آجاتی ہے: فیاض ...

  

لاہور (نمائندہ خصوصی، جنرل رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ احتساب کا لفظ سنتے ہی بلاول اینڈ کمپنی کو اے پی سی اور 18ویں ترمیم یاد آ جاتی ہے۔بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر فیاض الحسن چوہان نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری اپنے نام کے ساتھ بھٹو لگا کر اپنے والد کی کارستانیوں سے چھٹکارا نہیں پا سکتے، ٹرک کے پیچھے ایف 16 لکھ دینے سے وہ جنگی جہاز نہیں بن جاتا۔ بلاول زرداری، آصف زرداری، فریال تالپور، مظفر ٹپی اور دیگر پی پی رہنماؤں کو بچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی ٹی ٹیاں پکڑی جائیں تو ان کی سیٹیاں اور چیخیں مریخ تک سنائی دیتی ہیں۔ 2008 سے 2018 تک کراچی میں کم از کم15 ہزار لوگ پیپلز پارٹی کی ناجائز سیاست کی بھینٹ چڑھ گئے۔دریں اثناء فیاض الحسن چوہان نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کی مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931 کو اذان مکمل کرنے کے لیے 22 بہادر اور غیور کشمیریوں کے جسموں سے گرا خون کا ہر قطرہ آج بھی جدوجہدِ آزادی کو تازہ رکھے ہوئے ہے۔ آج بھی نہتے کشمیری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہو ئے ہے۔ وہ دن دور نہیں جب آنے والی نسلیں کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گی۔

فیاض الحسن

مزید :

صفحہ اول -