تھانہ سندر کے علاقے میں ڈاکو راج برقرار، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ
لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ سندر کے علاقے میں ڈولفن فورس پیرو فورس، پنجاب پولیس کے دن رات گشت کے باوجود ڈاکوؤں راج برقرار ہے آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں اضافہ ہوگیا۔دن ہو یا رات سندر پولیس چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے میں بری طرح نکام ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سندر کے علاقے لوھاراں والا کھوہ میں چوری کی واردت ہوئی ہے جس میں نامعلوم چور شوکت کے گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور پورے گھر کی تلاشی کر کے رنامعلوم چور گھر سے پانچ لاکھ روپے نقدی تین تولے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں محمد شوکت کے مطابق لاکھوں روپے کی رقم جوگھر میں پڑی تھی اس رقم سے آج زیر تعمیر گھر کی چھت کا لینڑ ڈالوانا تھا مگر نامعلوم چور پانچ لاکھ نقدی کے ساتھ ساتھ قیمتی سامان اور تین تولے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔انکا کہنا تھاکہ واردت کی تھانہ سندر میں تحریری درخواست بھی جمع کروا دی گئی مگر ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا.تھانہ سندر کی حدود میں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں پر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جب سے ایس ایچ او تھانہ سندر صفدر سجاد تعینات ہیں تب سے ڈکیتی چوری کی وارداتیں روکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔مگر سندر پولیس افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ہر ہفتے ہر ماہ افیسران کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کر دیتے ہیں۔علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھاکہ سندر پولیس رات کو گشت کرنے کی بجائے مختلف ڈیروں، ہوٹلوں میں سو کر وقت گزار دیتے ہیں جسکی وجہ سے رات ہوتے ہی چوروں ڈاکوؤں کی موجیں لگ جاتی ہے اہل علاقہ نے بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی ورادتوں کے پیش نظر ڈی آئی جی لاہور۔آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔