فیکٹری ایریا، 5بچوں کی ماں نے زہر کھا کر خودکشی کر لی 

فیکٹری ایریا، 5بچوں کی ماں نے زہر کھا کر خودکشی کر لی 

  

لاہور(کرائم رپورٹر) فیکٹری ایریا کے علاقے میں 5بچوں کی ماں  نے زہر کھا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق  فیکٹری ایریا والٹن ورکشاپ کی رہائشی 24سالہ  نجمہ بی بی نے گھریلو لڑائی جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر  زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی نجمہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے  قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

 متوفیہ 5بچوں کی ماں تھی۔

مزید :

علاقائی -