سانحہ چونیاں کے مجرم کو3 بار سزائے موت ایک بار عمر قید کی سزا

 سانحہ چونیاں کے مجرم کو3 بار سزائے موت ایک بار عمر قید کی سزا

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ چونیاں کے مجرم سہیل شہزاد کو3 بار سزائے موت اور ایک بار عمر قید کی سزا کا حکم دے دیاہے،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے یہ فیصلہ سنایاہے،گزشتہ روز پراسکیوشن کی طرف سے ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل عبدالجبار ڈگر اور میاں طفیل پیش ہوئے،مجرم سہیل شہزاد کے خلاف چونیاں پولیس نے ملزم سہیل شہزادہ مقدمہ نمبر 328/19 کا چالان عدالت میں پیش کیا،پولیس کی جانب سے مقدمہ میں مجرم سہیل شہزاد پر قتل، بداخلاقی اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں،گزشتہ روز عدالت نے پراسکیوشن اور ملزم کے وکلاء کے تفصیلی دلائل سننے اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد مذکورہ بالا فیصلہ سنا دیاہے۔

مزید :

علاقائی -