شوگر ملز کیس کے اصلی مجرموں کو بے نقاب کرکے کٹہرے میں لایا جائے،شاہ محمود قریشی

  شوگر ملز کیس کے اصلی مجرموں کو بے نقاب کرکے کٹہرے میں لایا جائے،شاہ محمود ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شوگر ملز کیس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کے بغیر شفاف سیاسی قیادت سامنے آنا ناممکن ہے۔ اصلی مجرموں کو بے نقاب کرکیکٹہرے میں لایا جائے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں، جس نے مجھے روبہ صحت کیا۔ مجھے پلازمہ بھی انجیکٹ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ خیال رکھنے پر ایم ایچ راولپنڈی کے ڈاکٹرز اور عملے کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ اب میں الحمدللہ گھر منتقل ہو چکا ہوں اور خود کو بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ میرے دوبارہ ٹیسٹ لیے گئے ہیں جو انشاء اللہ درست ہوں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ احتساب کے بغیر شفاف سیاسی قیادت سامنے آنا ناممکن ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم بے جا کیچڑ اچھالنا بند کر دیں۔

شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ اول -