آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنا ترکی کا حق، شہباز شریف

  آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنا ترکی کا حق، شہباز شریف

  

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنا ترکی کا حق ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ترک زبان میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان مذہبی رواداری کی ایک اہم مثال ہیں۔ میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کی اپنی اپنی قانون سازی اور عدالتی نظام ہے، آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنا عدالتی فیصلہ اور ترکی کا حق ہے۔

شہباز شریف

لاہور(این این آئی) پاکستان نے آج سے واہگہ کے راستے افغان برآمدات کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور افغانستان کی راہداری تجارت میں تعاون کے تناظر میں کیاگیا۔ترجمان نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان نے پاک افغان راہداری تجارتی معاہدے کے تحت اپناوعدہ پوراکیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تمام سرحدی ٹرمینلز پر دوطرفہ تجارت اور افغان راہداری تجارت کو کوروناوائرس سے پہلی والی حیثیت پر بحال کردیا ہے۔

عائشہ فاروقی

مزید :

صفحہ اول -