پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری

پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 2 بجے شروع ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کے آج سے شروع ہونے والے اجلاس کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرجاری کئے۔واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی پر آمدن سے زائد اثاثے، رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کیس کے مقدمات ہیں۔حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق مقدمات میں 11 جون 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پروڈکشن آرڈر

مزید :

صفحہ اول -