جون میں ترسیلات زر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں،گورنر سندھ

  جون میں ترسیلات زر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں،گورنر سندھ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جون2020میں ترسیلات زر میں 50.7فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ترسیلات زر 2 ارب 46 کروڑ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہاکہ 2019 سے2020 ترسیلات زر23ارب کی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی، گزشتہ سال ترسیلات زر21 ارب 70کروڑ تھی جس میں 6.4فیصداضافہ ہوا۔عالمی بینک کے خدشے کے باوجود پاکستان میں ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں سال اپریل میں اپنے ایک بیان میں عالمی بینک کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کے باعث عالمی ترسیلات زر میں 20 فیصد کمی ہوگی۔عالمی بینک نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا وائرس کے سبب تیز گراوٹ کے نتیجے میں ترسیلات زر میں کمی کا امکان ہے، عالمی ترسیلات زر میں 20 فیصد کمی ہوگی، اجرت اور ملازمت میں کمی کے باعث تیز گراوٹ ہوگی۔معاشی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ وبائی صورت حال کے باوجود ملک میں ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے۔

مزید :

صفحہ اول -