صارفین کیلئے دراز کاخریداری کا ایک پریمیم حل

صارفین کیلئے دراز کاخریداری کا ایک پریمیم حل

  

لاہور (پ ر)دراز پر ایک پریمیم سروس چینل دراز مال نے ملک بھر میں لاکھوں صارفین کو خریداری کا حقیقی تجربہ پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے جو پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اسٹورز قائم کرنے والے معروف ملکی و بین الاقوامی برانڈز کے 500 سے زائد انتخاب تک رسائی فراہم کر رہا ہے۔ پاکستانی خریداروں کی جانب سے آف لائن اسٹورز اور مالز پر جانے کی ضرورت کو کم کرنے اور اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ای کامرس پلیٹ فارمز پر انحصار بڑھانے کے باعث DarazMall نے قابل اعتماد برانڈز سے اصل مصنوعات خریدنے کے خواہاں لوگوں کے لئے ایک ڈیجیٹل حل فراہم کیا ہے۔ 2019ء میں شروع کی گئی DarazMall نے FMCGs، فیشن، موبائلز، الیکٹرانکس اور ہیلتھ و بیوٹی سمیت مختلف کیٹیگریز میں پسندیدہ اور قابل اعتماد برانڈز کے آفیشل اسٹورز کی میزبانی کی جو اصل مصنوعات تک رسائی پیش کرتے ہیں۔ ان میں Reckitt Benckiser، پی اینڈ جی، یونی لیور، پیپسی، نیشنل فوڈز، Dipitt، سام سنگ، چینگ ہونگ روبا، انفی نیکس موبائل اور Elephone شامل ہیں۔ صارفین کو جنریشن، Denizen، Levis اور خاص اسٹورز سمیت مشہور فیشن لیبلز کے ملبوسات تک بھی رسائی حاصل ہے۔ دراز مال واپسی کی 14 روز کی آسان مدت بھی پیش کرتا ہے۔ گزشتہ مہینوں کے دوران دراز مال نے صارفین کے تجربہ کو بڑھانے اور درجہ بندی کے ذریعے صارفین کی سہولت کیلئے نئے فیچرز بھی شامل کئے ہیں۔ اگرچہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والی پرسنلائزیشن نے صارفین کیلئے مصنوعات کی تلاش آسان بنا دی ہے جو ان کی ترجیحات کے مطابق ہے۔

دراز مال میں سرچ باکس کے اضافہ سے صارفین کو چینل میں موجود اشیاء کی تلاش میں زیادہ آسانی ہو گئی ہے۔ صارفین کو نئے برانڈز اور جاری ہونے والی مصنوعات سے متعلق معلومات تک آسان رسائی بھی میسر ہے۔ نئے برانڈز کو اجاگر کرنے والا سیکشن صارفین کو ویڈیوز کے ذریعے پروڈکٹ کی پروموشن میں مشغول ہونے کی اجازت دیتا ہے اور وہ تازہ ترین اشیاء سے متعلق باخبر رہنے کے لئے اپنے پسندیدہ اسٹورز کو Follow کر سکتے ہیں۔ دراز پاکستان کے ڈائریکٹر کمرشل عمران سلیم نے اس موقع پر کہا کہ ہم اپنے پلیٹ فارم پر کسٹمر کے تجربہ کو بہتر بنانے کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔ دراز مال پر بہتر تجربے کو ہمارے صارفین کی جانب سے بے حد سراہا گیا ہے جو صارفین کی ضروریات کے جامع تجزیہ اور ہمارے صارف بیس میں ایک پریمیم، محفوظ اور پرکشش تجربہ پیش کرنے کی خواہش کے ذریعے کارفرما ہے۔ دراز ہمیشہ آن لائن شاپنگ تجربہ کو بہتر بنانے اور ای کامرس انڈسٹری کے معیار کو مستقل طور پر بڑھانے کا خواہاں رہا ہے۔

مزید :

کامرس -