ٹی سی ایل نے ٹی وی کی توسیع شدہ رینج متعارف کرادی

ٹی سی ایل نے ٹی وی کی توسیع شدہ رینج متعارف کرادی

  

لاہور (پ ر)پاکستان کے نمبر ون ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے تکنیکی افق کو وسعت دیتے ہوئے 12جولائی کو QLED TVs 2020کی نئی اور توسیع شدہ لائن متعارف کرادی ہے۔2020کی نئی رینج تین ماڈلز C815, C716,اور P715,پر مشتمل ہے جو کہ 43تا65 انچ کے سائز میں دستیاب ہیں۔اس سیریز کی نقاب کشائی12جولائی کو ایک خصوصی آن لائن تقریب میں کی گئی جس میں عاصم اظہر،شمعون اسماعیل،طلحہ یونس،طلحہ انجم اوررامس کی توانائی سے بھرپور پرفارمنسز بھی شامل تھیں۔ٹی وی کی یہ نئی لائن خریداری کیلئے www.tclpakistan. comاور ملک بھر میں موجود تمام بڑے ریٹیلرز پر دستیاب ہے۔جیسا کہ اوپر بتایا گیا کہ 2020کی ٹی وی لائن کی خاصیت ایک توسیع شدہ 4Kرینج ہے جو حیرت انگیز Quantum Dot display,، ہینڈز فری وائس کنٹرول،سب ووفر کے ساتھ بلٹ ان Onkyo Soundbar،جدید اینڈرائیڈ OSاور 120 HZ MEMCڈسپلے سے لیس ہے۔یہ سیریز آج کے دور میں دستیاب سب سے بہترین ڈسپلے اور شاندار ساؤنڈ کوالٹی فراہم کرنے کی غرض سے ڈیزائن کی گئی ہے،جبکہ اس کا ہینڈز فری وائس کنٹرول آپ کو اپنے ٹی وی کو ریموٹ کنٹرول پر انحصار کرنے کے بجائے کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ٹی سی ایل کے مارکیٹنگ منیجر ماجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ ”ہم نے انڈسٹر ی کی نمایاں پکچر کوالٹی،اسمارٹ صلاحیتوں،شاندار ڈیزائن اور اعلیٰ ساؤنڈ کوالٹی کے ساتھ تکنیکی طور پر جدید QLED TVرینج متعارف کرائی ہے۔ہمیں پاکستان میں اپنی نئی ٹی وی رینج میں ہینڈز فری وائس کنٹرول متعارف کرانے پر بھی انتہائی فخر ہے۔صارفین مسلسل بہترین پکچر کوالٹی کیلئے سرکرداں ہیں۔

اور Quantum Dot QLEDڈسپلے انہیں یہ مکمل طور پر فراہم کرے گا،مزید بر آں ہماری 2020کی QLED TVلائن اپنے ultra smooth Android OS اور نیٹ فلیکس،یو ٹیوب اور امیزون پرائم وڈیو جیسی ان بلٹ اسٹریمنگ سروسز کے ساتھ صارفین کو تفریح کے بہترین تجربے سے ہمکنار کرنے کی مکمل پوزیشن میں ہے۔C815 4K QLED TV: 55تا65انچ میں یہ ٹی وی Quantum Dot displayاور ہینڈز فری وائس کنٹرول کے ساتھ دیگر نمایاں خصوصیات کا حامل ہے۔اس کا QLEDڈسپلے روشن اور زیادہ اچھا تجربہ فراہم کرتا ہے،جسے Dolby Visionاور Dolby Atmosکی سپورٹ حاصل ہے جو کہ آج تک کی تاریخ کا سب سے بہتر viewing experienceفراہم کرتا ہے۔ٹی سی ایل نے پاکستان میں پہلی بار 65انچ کے ماڈل C815 میں 120 Hz MEMCڈسپلے متعارف کرایا ہے جو کہ ایک ان بلٹ Onkyo Soundbarاور سب ووفر کے ساتھ ٹی وی دیکھنے کے تجربے کو ایک نئی سطح تک لے جائیگا۔55اور65انچ کا C815ماڈل159,900اور 225,900روپے کی رعایتی قیمت پر دستیاب ہے۔C716 4K QLED TVماڈل55,50اور 65انچ میں دستیاب ہے۔یہ صارفین کو بہترین پکچر کوالٹی فراہم کرتا ہے۔C716اور C815دونوں Dolby Atmos,،ڈولبی وژن،HDR10+,،ہینڈز فری وائس کنٹرول،IPQانجن،MEMC,،مائیکرو ڈمنگ،AIٹیکنالوجی،TCL Android OS,اور DTS Soundسے لیس ہیں جو صارفین کو مکمل سنیما کا تجربہ فراہم کرتے ہیں۔

55,50اور 65انچ میں C716ماڈل 129,900,105,900اور 189,900روپے میں دستیاب ہیں۔

مزید :

کامرس -