نئے مالی سا ل کیلئے ویٹرنری یونیورسٹی کا بجٹ منظور

نئے مالی سا ل کیلئے ویٹرنری یونیورسٹی کا بجٹ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے سینڈیکیٹ نے اپنے تریسٹھویں اجلاس میں گذشتہ روز یونیورسٹی کے مالی سال2020-21 کے لیئے2 ارب39 کرو ڑ 80 لاکھ روپے بجٹ کی منظوری دے دی۔ و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے اجلاس کی صدارت کی۔اُنہو ں نے اجلاس کو بتا یا کہ بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 56کروڑ 47لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں 41کروڑ 47لاکھ روپے کی رقم جاری تر قیا تی پرا جیکٹس پر خر چ کی جائے گی جبکہ 15کروڑ رو پے رواں مالی سال میں شروع ہو نے والے نئے پرا جیکٹس کے لیئے مختص گئے ہیں۔ ما لی سال 2020-21 میں نئے پراجیکٹ لائیوسٹاک سیکٹر ڈیویلپمنٹ تھرو کپیسٹی بلڈنگ الائیڈ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ٹرانسفر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پر کام شرو ع کیا جا ئے گا جس کی فنڈنگ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کرے گا۔ و ا ئس چا نسلر نے اجلا س کو بتا یا کہ جاری تر قیا تی پرو گرام راوی کیمپس پتو کی میں تحقیقی سہو لیات کو بڑ ھا نے کے لیئے 20 کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہے۔چولستان یونیورسٹی آف ویٹر نری اینڈ اینیمل سا ئنسز بہا ولپور کے لیئے 15کرو ڑ 60 لاکھ روپے،را وی کیمپس پتو کی میں قائم کیئے جا نے والے ٹر یننگ سینٹر فار با ئیو لوجکس کے لیئے 2کرو ڑ 47 لا کھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
، ان سروس ٹر یننگ فیسیلیٹیز آف ایڈوانسڈ ویٹر نری ایجو کیشن اینڈ پرو فیشنل ڈیو یلپمنٹ فار ویٹر نری پرو فیشنلزپرا جیکٹ کے لیئے 1 کرو ڑ 82 لاکھ رو پے کی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ سنٹر فار ایڈوانسڈ ریپروڈکٹیو ٹیکنالوجی ان لائیو سٹاک کی فیز یبلیٹی سٹڈی کے لئے 1 کروڑ 58 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔وائس چانسلر نے سینڈیکیٹ ممبران کو یونیورسٹی کی تعلیمی، تحقیقی سر گر میوں، کرونا و با ء کے دوران ٹیلی میڈیسن و کمیونٹی سروسز، آن لا ئن ٹیچنگ،ٹریننگ اور ڈیو یلپمنٹ پرا جیکٹس کے بارے میں آ گاہ کیا۔
اُ نہو ں نے کہا کہ یونیورسٹی میں تعلیم و تحقیق کوفرو غ دینا اور اطلا قی ریسر چ کے زر یعے لا ئیو سٹاک سیکٹر کو فعال بنا نا ان کی اولین تر جیحا ت میں شامل ہیں۔ قبل ازیں خزا نچی محمد عمر نے کہا کہ یو نیورسٹی کو مالی سال 2020-21 میں 1ارب 79کروڑ15 لا کھ روپے بطور غیر ترقیاتی آمد نی متو قع ہے جبکہ غیر تر قیا تی اخرا جات کا تخمینہ 1ارب 98کروڑ 30 لاکھ روپے لگا یا گیا ہے۔پس یو نیور سٹی کو مالی سال کے دوران 19کروڑ15 لا کھ روپے خسا رہ کا سا منا ہے۔ پرو فیسرڈاکٹر نسیم احمد نے اجلا س کو بتا یا کہ یو نیورسٹی کو 88کرو ڑ 3 لا کھ روپے اپنے وسا ئل سے حا صل کرنے کی تو قع ہے۔اُنہوں نے مزید اجلا س کو بتا یا کہ یو نیورسٹی جد ت،ٹیکنا لو جی ٹرا نسفر،سروسز فراہم کر نے نیز معیار تعلیم و تحقیق کو مزید بہتر بنانے کے لیئے سہولیات بڑ ھا نے کی طرف خصو صی تو جہ دے رہی ہے۔ یا د رہے آجکل1 ارب 49کرو ڑ13 لاکھ روپے سے زا ئد مالیت کے 121 تحقیقی پراجیکٹس پر کام ہو ر ہاہے جو کہ اسا تذ ہ نے نیشنل اور انٹر نیشنل فنڈ نگ ایجنسیو ں سے حا صل کیئے ہیں۔وا ئس چانسلر نے یونیو رسٹی خزا نچی آفس کے بجٹ سٹاف کی گرا ں قدر کا وشو ں کو بھی سرا ہا۔


 

مزید :

کامرس -