بینک الفلاح اسلامک اور آئی بی اے کے درمیان معاہدہ

    بینک الفلاح اسلامک اور آئی بی اے کے درمیان معاہدہ

  

کراچی(پ ر) بینک الفلاح اسلامک اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن نے 5 عدد انڈرگریجویٹ طالب علموں کے لئے پہلے پورے سال کے الفلاح اسلامک اسکالرشپ گروپ کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کے لئے بینک الفلاح کے سی ای او اور پریذیڈنٹ عاطف باجوہ اور آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے بینک الفلاح ہیڈ آفس میں منعقد تقریب میں مفاہمتی یاد داشت کے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس معاہدے کے تحت بینک الفلاح اسلامک کی جانب سے تعلیمی مہارت، نجی حالات اور معاشی مشکلات کی بنیاد پر 8 لاکھ 50 ہزار روپے فی طالب علم کے حساب سے طالب علموں کو 4.25ملین روپے سیڈ فنڈ کی مد میں دیئے جائیں گے۔ یہ اسکالرشپ مختلف کیس کی بنیاد پر دی جائے گی اور ایڈمیشن، ٹیوشن، ہاسٹل اور کتابوں جیسے تمام تعلیمی اخراجات کا اس فنڈنگ میں احاطہ ہوسکے گا تاکہ مستحق طالب علموں کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں مدد ملے۔ بینک الفلاح کے سی ای او اور پریذیڈنٹ عاطف باجوہ نے اس اشتراک پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "الفلاح اسلامک اسکالرشپ پروگرام سے نہ صرف بینک الفلاح کے اس عزم کی توثیق ہوتی ہے کہ وہ معاشرے میں واپس لوٹائے بلکہ یہ پاکستان کے مستقبل کی تعمیر کے ہمارے ویژن سے بھی ہم آہنگ ہے جہاں نوجوان معیاری تعلیم حاصل کرسکیں۔ ایسے وقت میں جب مختلف گھرانے مالی طور پر مشکلات کا مشکار ہیں،۔

ہم نے یہ اقدام ذہین اور نوجوان طالب علموں کے لئے متعارف کرایا ہے تاکہ وہ کسی رکاوٹ کے بغیر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ایسے طالب علموں کی معاونت ان پر سرمایہ کاری سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہے کیونکہ انکی کامیابی ملک کی کامیابی ہوتی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ان کی مدد کے لئے حتی المقدور تمام کوششیں کریں۔ اس کام کے لئے ہمارے پاس آئی بی اے سے زیادہ اچھا پارٹنر نہیں ہوسکتا۔"

آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکتر ایس اکبر زیدی نے کہا، "ہماری نئی کلاسز کے طالب علموں کو تعاون پہنچانے پر ہم بینک الفلاح اسلامک کے مشکور ہیں۔ انکے مخیرانہ کام سے نہ صرف طالب علموں اور انکے گھرانوں کو اعلیٰ تعلیم اور بہتر مستقبل کے ذریعے اس غیریقینی بحران میں مدد ملے گی جو پورے پاکستان میں بہتر مستقبل کے لئے سرمایہ کاری کی ترجمانی کرتی ہے۔"

مزید :

کامرس -