مویشی منڈی میں رش،پل قمبر انڈس ہائی وے 7گھنٹے بلاک

  مویشی منڈی میں رش،پل قمبر انڈس ہائی وے 7گھنٹے بلاک

  

شادن لُنڈ (نمائندہ پاکستان) منڈی مویشی کے باعث پل قمبر انڈس ہائی وے 7 گھنٹے بلاک ہوگیا تفصیلات کے مطابق منڈی مویشی پل قمبر جو کہ ہفتہ وار لگتی ہے اور اس منڈی کا شمار جنوبی پنجاب کی بڑی منڈیوں میں سے ہوتا ہے مگر یہاں ضلعی انتظامیہ ڈیوٹی دینے کی (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

بجائے مال پانی بنانے میں مصروف رہتی ہے مسلسل7 گھنٹے روڈ بند رہنے،گرمی اور حبس کے باعث کئی مسافر اور بیوپاری بے ہوش ہوگئے ٹریفک پولیس جن کا کام روڈ کلیئر کرانا ہے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے کی بجائے ڈیرہ، تونسہ اور کوٹ ادو روڈ پر ناکے لگا کر ڈرائیوروں سے نذرانے وصول کرنے میں مصروف رہتی ہے منڈی مویشی اورپل قمبر روڈپر پولیس کا معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے روڈ بند ہونے کے علاوہ چوری ڈکیتی اور نوسر بازی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے حکام بالاسے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

رش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -