نوجوانوں میں ہنر مندی کا آج عالمی دن،تقریبات کی تیاریاں
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں میں ہنرمندی کا عالمی دن آج منایا جائے گا، اس دن کو منانے کا مقصد نوجوانوں میں ہنرمندی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی اور دلچسپی پیدا کرنا ہے، دن اقوام متحدہ کے زیراہتمام ہرسال منایا جاتا ہے(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
اور روزگار کے لئے ہنرمندی کافروغ''یونیسکو اوراقوام متحدہ کے دوسرے اداروں کی طرف سے اس دن کے حوالے سے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں نوجوانوں کی ہنرمندی کی اہمیت پر بات کی جاتی ہے،یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے نومبر 2014 کو ہر سال کی 15 جولائی کو نوجوانوں میں ہنرمندی کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں ہنرمندی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی اور دلچسپی پیدا کرنا ہے۔
عالمی دن