محکمہ ریلوے،تمام غیرقانونی گزرگاہوں کو بند کرنیکا سلسلہ شروع

  محکمہ ریلوے،تمام غیرقانونی گزرگاہوں کو بند کرنیکا سلسلہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈویثرنل سپرٹننڈنٹ ریلوے شعیب عادل کی ہدائت پرڈویڑن بھرمیں شہریوں کی طرف سے اوپن لائن کیاستعمال کوروکنے کے لئے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔ڈی ایس ریلوے نے شعبہ انجینئرنگ کوہدائت کی ہے کہ ایسے اقدامات کئے جائیں کہ شہری لیول کراسنگ کے سواکس بھی مقام سے موٹر سائیکل، سائیکل,کار،جیب،یاکسی(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
بھی وہیکل کونہ گزارسکیں۔جس پرریلوے شعبہ انجینئرنگ نے ڈویڑن بھرمیں ناقابل استعمال شدہ ریلوے لائنوں اوربوسیدہ ریلوے سلیپرزکواستعمال میں لاکرشہریوں کی طرف سے بنائی گئی تمام غیرقانونی گزرگاہوں کوبندکرناشروع کردیاہے۔اسی طرح چندروزقبل ٹرین اورٹرک کے ہونے والیمقام کے اردگردبھی ریلوے لائنیں لگادی گئیں ہیں تاکہ پھرکوئی وہیکل وہاں داخل نہ ہوسکے۔اس سلسلہ میں ڈی ایس ملتان شعیب عادل کاکہناہیکہ۔شہری ریلوے لائن سے دوررہیں ٹرین عام وہیکل کی طرح بریک کااستعمال نہیں کرتی ٹرین کوکسی بھی ایمرجنسی میں بریک لگانے کے لئے800سومیٹرکافاصلہ درکارہوتاہے۔یہی وجہ ہے کہ 11جولائی کوتھانہ ممتازآبادکی حدودمیں ریورس ہوتاہواٹرک جب حفاظتی سلیپرز،متروک ریلوے لائن سے ہوتاہوااس لائن میں جس پرسرسیدایکسپریس کراچی سے راولپنڈی کے لئے جارہی تھی آگیا توٹرین انجن ڈرائیورکی طرف سے فوری ایمرجنسی بریک لگانے کے باوجودانجن کابفرٹرک کے پچھلے حصہ سے جاٹکرایا۔اگرٹرین انجن ڈرائیورزرہ سابھی غافل ہوجاتاتوٹرک نے مکمل طورپرتباہ ہوجاتا۔ان کاکہناتھاان حالات میں جب ریلوے ٹریک کے اردگردآبادی بڑھ گئی ہے شہری اور نجی وہیکلز کے ڈرائیورزریلوے ٹریک کوانتہائی غفلت ولاپرواہی کامظاہرہ کرتیہوئے عبورکرتیہیں۔ان حالات میں ریلوے انتظامیہ کی کوشش ہے کہ وہ اپنے ٹرین آپریشن اورانسانی زندگیوں کومحفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کرے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلوے لائن عبورکرنے کے لئے لیول کراسنگ کے سواکوئی شارٹ کٹ استعمال نہ کریں۔
سلسلہ