جلالپور بار ایسوسی ایشن: 6 ماہ سے صدر و جنرل سیکرٹری کی طرف سے اجلاس طلب نہ کرنے پر وکلا کی ریکوزیشن جمع
جلالپور پیر والہ (نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن جلالپور کی 6 ماہ قبل 11 جنوری کو منتخب ہونے والی کابینہ کی جانب سے جنرل باڈی کا ایک بھی اجلاس منعقد نہ کرنے پر وکلا نے اجلاس کی طلبی کی ریکوزیشن جمع کروا دی‘ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری رانا منور حسین جکھڑ اور دیگر وکلا کے دستخطوں کے ساتھ صدر بار چوہدری(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
محمد اسلم کے نام لکھی گئی درخواست میں بار کی جنرل باڈی کا اجلاس فوری طور پر منعقد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے‘ اس بابت رانا منور جکھڑ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ 3 ہفتے قبل پنجاب بار کونسل نے کرونا ریلیف فنڈ کی مد میں اڑھائی لاکھ روپے کا چیک صدر و جنرل سیکرٹری بار کے حوالے کیا تھا لیکن تاحال وکلا میں اس رقم کی تقسیم کے لیے کوئی عملی اقدامات سامنے نہیں آئے ہیں‘ بار کو دیگر ذرائع سے ملنے والی مبینہ رقوم کے ساتھ ساتھ بار کے اپنے ذرائع سے حاصل شدہ آمدنی کے استعمال کی بابت وکلا سے مشاورت کرنے کے لیے صدر و جنرل سیکرٹری نے 6 ماہ میں جنرل باڈی کا ایک بھی اجلاس نہیں بلایا ہے حتیٰ کے ان امور کے حوالے سے بار کی کابینہ کا بھی کوئی اجلاس منعقد نہیں کیا گیا ہے‘ کچہری میں بار ممبران کے ساتھ پیش ہونے والے چند ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے بھی بار کا اجلاس منعقد کیا جانا ضروری ہے تاکہ وکلا کا متفقہ لائحہ عمل تشکیل دیا جا سکے۔
اجلاس