مسیحی برادری کے وفد کی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار منہدر پال سنگھ سے ملاقات ٹرین حادثہ میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس

  مسیحی برادری کے وفد کی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار منہدر پال سنگھ سے ...

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): مسیحی برادری کے وفد نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار مہندر پال سنگھ سے ملاقات کی ٹرین حادثہ میں سکھ برادری کی اموات پر اظہار افسوس کیا۔تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری ڈیرہ غازیخان(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

کے وفد سلیم الیاس، یونس پرویز، پیٹر جوزف گل،اجمل جوہن نے سردار مہندر پال سنگھ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ہیومین رائٹس و منیارٹی افیئرز سے ملاقات کی اور ٹرین حادثہ میں شہید ہونے والے سکھ برادری کے لئے اظہار افسوس اور دعا کی۔سردار مہندر پال سنگھ نے کہا کہ پاکستانی اقلیتں نہ صرف پاکستان میں محفوظ ہیں بلکہ انہیں ہر قسم کے برابری کے حقوق بھی حاصل ہیں۔پی ٹی آئی قیادت اور وزیراعظم عمران خان اقلیتوں کو درپیش چند مشکلات کو دور کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔اس موقع پر الحاج وزیر احمد انصاری اور مسیحی رہنما سرفراز کلیمنٹ بھی موجود تھے۔

اظہار افسوس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -