ایم پی اے چوہدری آصف مجیدکا حلقے کا دورہ،تاجروں سے ملاقاتیں

  ایم پی اے چوہدری آصف مجیدکا حلقے کا دورہ،تاجروں سے ملاقاتیں

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے اپنے حلقہ کا دورہ کیالوگوں کے مسائل سنے۔ انہوں نے مفتی شہر قاضی شفیق الرحمن سراجی کی دعوت پر جامعہ کا تفصیلی دورہ کرنے کے بعد مرکزی جامع (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

مسجد میں علاقہ کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے خاموش نہیں بیٹھوں گا اس وقت شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں، شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کرونگا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں سوئی گیس بہاولپورکے ریجنل ڈائریکٹر سے بھی میٹنگ ہوئی ہے تاکہ شہریوں کو سوئی گیس کے حوالہ سے درپیش مسائل کا خاتمہ ہو، انہوں نے کہاکہ حلقہ کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلی سردارعثمان بزدار سے بھی مسلسل رابطہ ہے اور انہوں نے حلقہ کے مسائل کے حل کے لیے مزید ترقیاتی فنڈز دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سوئی گیس کا شعبہ چونکہ وفاقی حکومت کے ماتحت ہے تاہم پھر بھی ہم جلد اس مسئلے کو حل کرلیں گے۔بعض علاقوں کے سوئی گیس کے پائپ پرانے اوربوسیدہ ہوچکے ہیں اس لیے بھی گیس کی سپلائی میں دقت پیش آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ انکی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے وہاں بھی حلقہ کے مسائل کے لیے خصوصی حل کے احکامات جاری کراؤنگا۔اس موقع پرقاضی شفیق الرحمن سراجی، پروفیسر حفیظ الرحمن قاضی اور عمائدین علاقہ نے انہیں علاقائی مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لینے اورتعاون کرنے پرانکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری آصف مجید کی شہر کے لیے گرانقدر خدمات ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری جاوید ارشاد،چوہدری ظہوراحمد گجر،تحصیل سیکرٹری انفارمیشن عاصم غنی، قاضی جوادالرحمن،پروفیسر عمران بشیر ودیگر موجودتھے۔

ملاقاتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -