عید وارداتوں کا سیزن تیز، شہری ٹارگٹ، پولیس غائب

        عید وارداتوں کا سیزن تیز، شہری ٹارگٹ، پولیس غائب

  

ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ مظفر ا?باد کے علاقے شیر شاہ روڑ پر عابد سے دو مسلح ڈاکو نقدی و موبائل مالیت65ہزارچھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے بہادر پور سعادت علی کیگھر دو نامعلوم افراد نے داخل ہوکر اہل خانہ کر اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر نقدی و موبائل سمیت زیورات مالیت16لاکھ لیگئے، ماڈل ٹاون فیصل حفیظ کیگھر چار ڈاکو نے گھر (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

میں داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر نقدی و طلائی زیورات سمیت دیگر سامان مالیت22لاکھ لیگئے، تھانہ بستی نلوک کے علاقے پانچ فیض سجاد سے چار مسلح ڈاکو مو?ٹرسائیکل و نقدی مالیت31ہزار لیگئے، تھانہ قادر پور راں کے علاقے محمد عاقل سے تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی وموبائل مالیت 60ہزار چھین کر لیگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے نواں شہر محمد صائم کی موٹرسائیکل، تھانہ چہلیک کے علاقت پائلٹ سکول کے پاس سرمد علی کا موبائل مالیت11ہزار، تھانہ مظفر ا?باد کے علاقے حاجی بلاک انصر عباس کی موٹرسائیکل، تھانہ قطب پور کے علاقے چاہ جموں والہ محمد رمضان کی دوکان سے ملزم نور محمد، اعزاز سامان مالیت16لاکھ26ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے ایم ڈی اے سے محمد امین کاموبائل مالیت 27ہزار، چھے نمبر چونگی محمد علی کے ا?فس میں لیپ ٹاپ ودیگر سامان 1لاکھ 60ہزار، بستی براراں محمد?ھسن کی موٹرسائیکل، تھانہ کوتوالی کے علاقے ٹبی شیر خاں علی رضا کیگھر سے نقدی و زیورات مالیت 2لاکھ60ہزار، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے حمزہ چوک اشفاق کی موٹرسائیکل، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سمیجہ ا?باد راشد محمود کیگھر سے موبائل و نقدی مالیت87ہزار، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے شاہد کا موبائل مالیت81ہزار، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے خالق ٹاون اظہر علی جبکہ اندرون رشید گیٹ سے محمد فرقان کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے۔

پولیس غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -