مختلف حادثات واقعات میں 5افراد جاں بحق، متعدد زخمی

  مختلف حادثات واقعات میں 5افراد جاں بحق، متعدد زخمی

  

بہاولپور،وہاڑی، مظفر گڑھ، خانقاہ شریف (ڈسٹرکٹ رپورٹر، بیورورپورٹ، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)تیزرفتار بس بے قابو ہوکرالٹ گئی دوافراد جاں بحق، 20 افراد زخمی ہو گئے، ریسیکو1122 نے آپریشن مکمل کرکے باقی مسافروں کوروانہ کردیا تفصیل کے مطابق بہاولنگر سے صادق آباد جانیوالی تیزرفتار بس نمبری آر این ایس9 بغدادریلوے اسٹیشن کے قریب بے قابو ہوکرالٹ گئی جس کے نتیجہ میں دوافراد موقع پرجاں بحق ہوگئے اور20 افراد شدیدزخمی ہوگئے (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

ریسکیو1122 کی ٹیموں نے زخمیوں کوفوری طورپربہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا۔ اورباقی مسافروں کوان کی منزل کی طرف روانہ کردیاگیاہے۔ سپورٹس کمپلیکس کا ملازم فریج سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا اچانک موت پر علاقہ میں کہرام برپا بتایا جاتا ہے کہ بھٹہ اکرام کا رہائشی سپورٹس کمپلیکس وہاڑی اسٹیڈیم کا ملازم صہیب گزشتہ روز گھر میں موجود فریج سے چھو کر کرنٹ کی زد میں آگیا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا جوان موت کی اطلاع علاقہ بھر میں پھیل گئی اچانک موت پر مرحوم کے عزیز و اقارب غم سے نڈھال دکھائی دیئے مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔علی پور سے 9 کلومیٹر دور چوک پرمٹ کے مقام پر ٹرک اور مزدے میں تصادم سے 22 سالہ نوجوان عرفان جاں بحق جبکہ راشد زخمی، مزدہ سبزی منڈی سے لوڈ ہو کر شہرسلطان جا رہا تھا، علی پور ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبعی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا.ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب، پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔گزشتہ روز ہیڈ سانگلہ مو ضع ڈیرہ مستی شا م تقریبا چھ بجے سر دار محمد حسین خا ن بلو چ ولد محمد مسعود خا ن بلو چ سکنہ بسواری سٹی گاڑی نمبری AFM/166پر ایئر پورٹ روڈ پر ڈیرہ مستی کی طر ف جا رہا تھا اور گا ڑی سمیت نہر میں جا گری جس کی وجہ گاڑی کا دروازہ بند ہو نے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا مو قع پر تھا نہ سمہ سٹہ کے سب انسپکٹر محمد رفیق اور ریسکیو ون ون پہنچ گئے اور گا ڑی کو اور نعش کو با ہر نکا لا موقع پر جب لو گوں سے پو چھا گیا تو انھوں نے بتا یا کہ گاڑی پہلے نہر کنا رے آ کر رکی پھر آ ہستہ آ ہستہ نہر میں اتاری گئی اور جب لو گوں نے سر دار محمد حسین کو با ہر نکالنا چا ہا تو انھوں نے گا ڑی کے در وازے لا ک کر دیئے باقی تھا نہ سمہ سٹہ تفتیش کا عمل جا ری کر تے ہو ئے قا نو نی کاروائی شروع کر دی۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -