کرونا وائرس، عید تک احتیاطی تدابیر، ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے، شاہینہ نجیب کھوسہ

  کرونا وائرس، عید تک احتیاطی تدابیر، ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ ابھی تک کرونا ختم نہیں ہوا. عید تک احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے. انہو ں نے کہاکہ ٹائیگر فورس کے جوانوں (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہوں انہوں نے یہ بات گزشتہ روز بستی ٹھیڑی یونین کونسل دراہمہ اورحاجی غازی میں ٹائیگر فورس کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر ضیاء خان کاکڑ، رشید خان گندی، ملک غلام عباس ماچھی، اختر خان چشتی، غلام رسول خان اور اشرف خان بھٹی بھی موجود تھے. ایم پی اے نے کہا کہ ہم نے مل کر لوگوں کو آگاہی دینا ہے. ڈاکٹرشاہینہ نجیب کھوسہ نے کہاکہ ٹائیگر فورس غریب لوگوں کی نشاندھی کرے۔
شاہینہ نجیب