گیم بین کرنے کیخلاف pub-gلورز کا صادق آباد میں مظاہرہ

  گیم بین کرنے کیخلاف pub-gلورز کا صادق آباد میں مظاہرہ

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)PUB-G گیم لورز کا صادق آباد پر یس کلب کے باہر مرغے بن کر احتجاجکیا تفصیل مطابق درجنوں صادق آباد کے PUB-G گیم لور نے پریس کلب صادق آباد کے سامنے مرغے بن کر گیم کو (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

بین کرنے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گیم کو ان بین کیا جائے احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر پب جی گیم کی بندش ختم نہ کی گئی تو سندھ پنجاب باڈر پر دھرنا دیں گے احتجاجی مظاہرین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ PUB-G گیم سے ہمارا کاروبار منسلک تھا ہم نے لاکھوں روپے گیم کے اوپر انویسٹ کئے تھے اور اچھی خاصی روزی کما رہے تھے جس سے بیرون ملک سے بھی سرمایا پاکستان میں آرہا تھا گیم کی بندش سے ہمارا لاکھوں کا نقصان ہوا اور ہمارا روز گار بند ہو چکا ہے۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -