بیان بازی، پی پی کی سینئر قیادت نوزائیدہ سیاستدان کو سمجھائیں، طاہر اقبال چوہدری

  بیان بازی، پی پی کی سینئر قیادت نوزائیدہ سیاستدان کو سمجھائیں، طاہر اقبال ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری تحصیل صدر خرم شیخ اور جنرل سیکرٹری رانا وحید نے اپنے بیان میں پی پی سینئر قیادت سے کہا ہے کہ اپنے نوزائیدہ (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

سیاستدان اور مسٹر ٹین پرسنٹ کے چشم و چراغ کو سمجھائیں کہ بات کرتے وقت اخلاق کا مظاہرہ کریں اور جو شخص کسی سیاست دان کا عزیز سیاست میں نہیں اسے بلاوجہ بیان بازی میں نشانہ نہ بنائیں وزیراعظم پر کرپشن کا الزام لگانے سے پہلے اپنے گھر میں نظر دوڑائیں آپ کو ہر طرف کرپشن ہی کرپشن نظر آئے گی عمران خان کو تو سپریم کورٹ نے صادق اور امین کہا ہے 2 دن کی بارش سے پورا سندھ جوہڑ میں بدل گیا صوبہ بھر کے اکثر ہسپتال بند پڑے ہیں اور تھرپارکر کے لوگ بھوک اور افلاس سے مررہے ہیں انہیں ان پر توجہ دینی چاہئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -