غیرت کے نام پر قتل ہونیوالی ماڈل قندیل بلوچ کی آج چوتھی برسی

غیرت کے نام پر قتل ہونیوالی ماڈل قندیل بلوچ کی آج چوتھی برسی

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) غیرت کے نام پر قتل ہونے والی معروف ماڈل قندیل بلوچ کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے، قندیل بلوچ قتل کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم وسیم کو گزشتہ سال عمر قید کی سزا سنائی جبکہ مفتی عبدالقوی سمیت دیگر ملزمان کو شک کی بنیاد پر بری کر دیا، ایک ملزم کا ٹرائل جاری ہے، تفصیل کے مطابق غیرت کے نام پر معروف ماڈل قندیل بلوچ کو سگے بھائی وسیم نے 15 جولائی 2016 کو ملتان میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر گلا دبا کر قتل کر دیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ مظفر آباد میں درج(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

کیا گیا جس میں وسیم، ظفر، مفتی عبد القوی، عارف،اسلم شاہین اور باسط کو نامزد کیا گیا تھا جس پر ستمبر 2019 میں ملتان کی ماڈل کورٹ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وسیم کو مجرم قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی جبکہ دیگر ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا تاہم عارف کو کیس کے بعد انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا جس کا ٹرائل جاری ہے، معروف ماڈل کی چوتھی برسی پر آج ڈی جی خان میں ان کی رہائش گاہ پر دعائیہ تقریب ہو گی۔

برسی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -