پی سی جی اے،الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی جوڑ توڑ شروع

  پی سی جی اے،الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی جوڑ توڑ شروع

  

ملتان (نیوز رپورٹر)پا کستان کا ٹن جنرز ایسو سی ایشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلا س چیئر مین جنا ب میاں محمد جاوید سہیل رحمانی کی زیر صدارت ہوا جس میں پی سی جی اے انتخا با ت برائے سال2020-21 ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔16 جولا ئی کو زون کی سطح پر عبوری الیکٹرول جا ری کیا جا ئے گا۔ 20جو لا ئی کو سیکر ٹری جنرل کو فرم کے نا م کی تبدیلی اور تصحیح کے لئے درخواستیں دی جا سکیں گی۔ 22 جولا ئی کو زون کی سطح پرعبوری الیکٹرول رول (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

جا ری کئے جائیں گے۔پی سی جی اے کی سالا نہ جنرل باڈی اجلا س کا ایجنڈا 22 جولائی 2020 ء کو جا ری کیاجا ئے گا۔ عبوری ووٹر لسٹ پر سیکر ٹری جنرل کو اعتراضات 29 جولا ئی تک جمع کر وائے جا سکیں گے۔سیکر ٹری جنرل کی جا نب سے ووٹرز لسٹ (فہرست)کی درستگی اور تبدیلی پر اعتراضات کا فیصلہ05اگست کو کیا جا ئے گا۔ سیکر ٹری جنرل،ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلا ف الیکشن کمیشن کو اپیل08 اگست کو دی جا ئے گی۔الیکشن کمیشن اپیلوں پر فیصلہ 12 اگست کو دے گا۔الیکشن کمیشن کے فیصلہ خلا ف ریگولیٹر آف ٹریڈ آرگنا ئزیشن کو اپیل 15 اگست تک کی جا سکے گی۔کسی بھی اپیل داخل ہو نے کی صورت میں ریگو لیٹر24 اگست کو فیصلہ کرے گا۔ووٹ ڈالنے کے اہل امیدواروں کی حتمی فہرست 26 اگست کو جا ری کی جائے گی۔01ستمبر2020 ء تک سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی 15 خا لی نشستوں پر کا غذات نا مزدگی داخل کرواسکیں گے۔02 ستمبر کو سکروٹنی کمیٹی کاغذات نا مزدگی کا جائزہ لے گی اور جا نچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست نو ٹس بو رڈ پر چسپاں کر دی جا ئے گی۔سکروٹنی کمیٹی کے کسی بھی فیصلہ کے خلاف اپیل 03 ستمبرتک الیکشن کمیشن کو کی جا سکے گی۔الیکشن کمیشنر 05 ستمبر2020ء کو ان اپیل کا فیصلہ کرے گا۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلا ف اپیل 08ستمبر تک ریگولیٹر آف ٹریڈ آرگنائزیشن کوکی جا سکے گی۔ریگولیٹر 14ستمبر کو فیصلہ کرے گا۔14ستمبر تک امیدوار اپنا نا م، کا غذات نا مزدگی واپس لے سکیں گے۔16 ستمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جا ری کی جا ئے گی۔پی سی جی اے کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی15 خالی نشستوں کے لیے الیکشن 21 ستمبر کو ملتان اور کراچی میں ہوں گے۔22ستمبرکو نو منتخب ممبران سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلا ن کیا جا ئے گا۔23 ستمبر کو چیئر مین،سینئر وائس چیئرمین اور وائس چیئرمین عہدوں کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کر وائے جائیں گے۔کا غذات نا مزدگی کی سکروٹنی 24 ستمبر کو کی جا ئے گی اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جا ئے گی۔26 ستمبرکو پی سی جی اے کے چیئر مین،سینئر وائس چیئر مین، وائس چیئر مین عہدوں کے لئے پو لنگ ہو گی۔پی سی جی اے کا سالا نہ جنرل باڈی اجلا س 30 ستمبر2020(بدھ) کو پی سی جی اے ہا ؤس ملتا ن میں منعقد ہو گا۔سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے الیکشن برائے سال 2020-21ء کے لئے تین رکنی الیکشن کمیشن کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ حاجی حفیظ انور کو الیکشن کمیشن کا چیئر مین نامزد کیا گیا ہے جبکہ ممبران میں سردار خلیل احمد خان علیانی اور میاں راشد محمود شامل ہیں۔ریٹرننگ آفیسر کے فرائض جناب آصف خلیل انجام دیں گے جبکہ ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر کے فرائض توقیر حسین اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض مرزا توفیق بیگ،بلال افضل،طلحہٰ ایوب اور علی زین انجام دیں گے۔علاوہ ازیں الیکشن رولز و سرکلرز کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں حالیہ کاٹن سیزن،جننگ انڈسٹری کے مسائل خصوصاً ٹیکسوں کے مسائل اور آئندہ کاٹن سیزن کے متعلق بات چیت،جننگ انڈسٹری کے بینک کے قرضوں کی ایڈجسٹمنٹ اور مارک اپ معافی کے متعلق گفتگوکے علاوہ دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔ اجلا س میں وائس چیئرمین حافظ عبدالطیف،مہر محمد اشرف مہار، لیاقت علی دریشک، محمد عرفان فیض، چوہدری محمد ارشد، شیخ اشفاق احمد، محمد ارشد،محمد منیر، چوہدری وحید اختر، سہیل محمود ہرل، خواجہ محمد ارشد،میاں محمود احمد،محمد زاہد اسلام، عبدالماجد،رمیش لال، ونیش کمار، چندر لال اور سیکرٹری جنرل آصف خلیل شریک ہیں۔

جوڑ توڑ شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -