صادق آباد،ٹیچر کا4بچوں پر تیزاب سے حملہ، ملزم گرفتار

    صادق آباد،ٹیچر کا4بچوں پر تیزاب سے حملہ، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(تحصیل رپورٹر) صادق آباد تھانہ سٹی کی حدود میں پڑھانے سے منع کرنے پر معلم نے چار بچوں پر تیزاب پھینک دیا،تیزاب گردی کا شکار ہوکر چار بچے معمولی زخمی ہوگئے،ڈی پی او منتظر مہدی کا واقعہ پر سخت نوٹس،اسامہ نامی ملزم گرفتارتفصیل کے مطابق گزشتہ روز حق ٹاؤن میں پڑھانے سے منع کرنے پر معلم نے چار بچوں پر تیزاب پھینک دیا ڈی پی او منتظر مہدی نے دلخراش اقعہ پر اظہار افسوس اور سخت نوٹس (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
لیا،پولیس نے ہنگامی کاروائی کرتے ہوئے اسامہ نامی ملزم گرفتار کرتے ہوئے تیزاب کا کین برآمد کرلیا،ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ معلم بچوں کو ہراساں کرتا تھا،جب بچوں نے یہ بات بتائی تو ہم نے اسے پڑھانے سے منع کر دیا،جس کی رنجش پر اس نے ہمارے بچوں پر تیزاب پھینک دیا،دوسری جانب سٹی پولیس ایس ایچ او ظہور ڈیورڈ نے موقف دیا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے،تفتیش مکمل کر کے ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے،میرٹ پر کاروائی ہو گی،اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے،ایسے افراد معاشرے کے ناسور ہیں،انہیں کیفرکردار تک پہنچانا ہمارا فرض ہے۔
ملزم گرفتار