ملتان: فوڈ ا تھارٹی ان ایکشن‘ غلہ منڈی میں ملاوٹ مافیا کیخلاف گھیرا تنگ

  ملتان: فوڈ ا تھارٹی ان ایکشن‘ غلہ منڈی میں ملاوٹ مافیا کیخلاف گھیرا تنگ

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) فوڈ ا تھارٹی ان ایکشن‘ غلہ منڈی ملتان میں ملاوٹ مافیا کیخلاف گھیرا تنگ‘مختلف شہروں میں نمکو‘پاپڑ فیکٹریز،مصالحہ جات یونٹ،سوڈاواٹر فیکٹری سمیت 19فوڈ پوائنٹس سربمہر‘832کلو ملاوٹی مصالحہ جات،696 لیٹر مشروب‘110کلو بیکری آئٹمز، 200لیٹر ملاوٹی دودھ تلفصفائی کے ناقص انتظامات پر31 فوڈپوائنٹس کولاکھوں روپے (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

کے جرمانے‘274کو نوٹس جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان غلہ منڈی اور مضافات میں کارروائی کرتے ہوئے رینسڈآئل،کھلے آئل کے استعمال،خام مال کی معیاد واضح نہ ہونے،مصنوعات پر مس لیبلنگ کرنے،کیمیکل ڈرمز کے استعمال،بائیوڈیزل کمپنی سے کنٹریکٹ نہ ہونے،اشیاکی تجزیہ رپورٹ نہ ہونے،آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے پر ایاز فوڈز سنیکس یونٹ،اشتیاق فوڈز نمکو یونٹ،صادق ساجد فوڈز،پنجاب فوڈ ریگولیشن2018کے تحت سرخ مرچ غیر معیاری ہونے،ڈائی کلر کے استعمال پر محی الدین فوڈز سپائسز یونٹ،مردہ مکھیوں کی موجودگی،غیر معیاری مصالحہ جات کے استعمال پر چاچک ہوٹل اینڈ فیملی ہال،برکس ویلیو کم ہونے،شیرے میں مردہ حشرات اور پھپھوندی لگے ہونے پر غلام مصطفی سوڈاواٹر یونٹ کو سربمہر کیا گیا۔ اسی طرح لودھراں میں مصنوعی مٹھاس،ناقابل سراغ اجزاکے استعمال،پروڈکشن ایریا میں چھپکلیوں کی موجودگی پر منٹھار آئسکریم،کھلے رنگ کے استعمال،زائدالمیعاد آئل کے استعمال،لائسنس فیس ادا نہ کرنے پر ماجد بیکری،مقدس سوئیٹس اینڈ بیکرز،مشہور برانڈز کے پیکٹ استعمال کرنے،جعلی جام شیریں تیار کرنے پر وہاڑی میں خلیل جعلی پیکنگ یونٹ کو سیل کیا گیا۔ مظفرگڑھ میں واٹر فلٹریشن نہ ہونے،ناقابل سراغ رنگ کے استعمال پر سن پیور فوڈز،جعلی لیبلنگ، مس برانڈنگ کرنے پر مٹھن فوڈز کو سربمہر کیا گیا۔ اسی طرح لائسنس نہ ہونے، مس لیبلنگ کرنے،بیکری آئٹمز میں ٹوٹے انڈوں کے استعمال اور ناقص صفائی پر بہاولپور میں مبارک شیریں سوئیٹس اینڈ بیکرز،اوکاڑہ میں حق نواز سوئیٹس اینڈ بیکرز،بہاولنگر میں المکہ سوئیٹس، رحیم یارخان میں دلبر بیکری،کھوئے کی تیاری میں چینی،گلوکوز،ٹیکسٹائل رنگ کی ملاوٹ کرنے پر شہباز کھویا یونٹ جبکہ بہاولپور میں مزید چیکنگ کے دوران پروڈکشن ایریا میں واش روم،حشرا ت کی موجودگی، زائدالمیعاد اشیاء کے استعمال پر ایم ایس پیٹا بریڈ یونٹ کو سربمہر کیا گیا۔مزیدبراں کارروائیوں میں ملتان ڈویژن میں 108فوڈیونٹس کو وزٹ کیا‘85فوڈیونٹس کوناقص صفائی پروارننگ نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ13 فوڈپوائنٹس کو84ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔بہاولپورڈویژن میں 77دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور64شاپس مالکان کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے جبکہ 6 فوڈشاپس کو پنجاب پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزی پر21ہزار500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں 91یونٹس کو چیک کیاگیااور81کوبہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ 6فوڈپوائنٹس کو40ہزار500روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔

گھیرا تنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -