گگو منڈی،کھیت سے انسانی کھوپڑی برآمد،علاقے میں خوف وہراس

  گگو منڈی،کھیت سے انسانی کھوپڑی برآمد،علاقے میں خوف وہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گگو منڈی(نامہ نگار)کھیت سے انسانی کھوپڑی برآ مد ہونے پر شہری خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 169۔ای بی کے قریب آج ایک انسانی کھوپڑی ملی ہے یاد رہے کہ دو روز قبل بھی اس جگہ سے تقریباًپانچ کلو میٹر دور مکئی کے کھیت سے ایک انسانی کھوپڑی اور جسم کے مختلف اعضا کی ہڈیاں ملی تھیں پولیس نے آج ملنے والی انسانی کھوپڑی (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
ہسپتال منتقل کر دی ہے تین دن کے دوران دو مختلف مقامات سے انسانی کھوپڑیاں اور اعضا ملنے سے شہری خوف زدہ ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے متعلق مکمل تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائے جائیں۔
خوف وہراس
بہاول پور(بیورورپورٹ)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور حکومت پنجاب کے اشتراک سے ہیپاٹائٹس فری کیمپس مہم کا تیسرا مرحلہ بغداد الجدید کیمپس میں جاری ہے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے آج(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
میڈیکل سنٹر کا دورہ کیا اور تیسرے مرحلے کی ویکسین کے لیے آنے والے طلبہ وطالبات، فیکلٹی ممبران اور ملازمین کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس ویکیسن مہم کے 23ہزار سے زائد طلبہ وطالبات، اساتذہ اور ملازمین مستفید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور وطن عزیز کی پہلی جامعہ ہے جوہیپا ٹائٹس فری جامعہ کہلائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت صحت عامہ کے لیے بہت اہم اقدامات کر رہی ہے اور ہیپا ٹائٹس کی مفت ویکسینیشن کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا انتخاب انتہائی احسن اقدام ہے۔انہوں نے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر بہاول پور محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر اورنگزیب ملک، پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی، ڈاکٹر آصف نوید رانجھا اور ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
فری کیمپ