جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے سرائیکی وسیب کی محرومیاں ختم ہوجائیں گی، عاشق خان گوپانگ

  جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے سرائیکی وسیب کی محرومیاں ختم ہوجائیں گی، عاشق خان ...

  

ہیڈپنجند(نمائندہ پاکستان)جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے سرائیکی وسیب کی محرومیاں ختم ہونگی،لوگوں کو ان کے حقوق ملیں گے، وزیراعظم عمران خان نے سرائیکی (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

صوبہ پر کیا گیا وعدہ پرپیش رفت شروع کردی ہے۔ وطن عزیز کی سلامتی کیلئے پاک افواج کا کردار تاریخی حیثیت رکھتاہے،پاکستان میں برھتی ہوئی دہشتگردی کا مقابلہ صرف فوجی جوان ہی کرسکتے ہیں،پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کرکے قوم پر احسان کیا ہے،جن کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ ان خیالات کااظہار سابق ایم این اے عاشق حسین خان گوپانگ نے یوسی لتی میں مخدوم سید طاہر رضا بخاری ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ پر معززین علاقہ شیخ محمداقبال قریشی،سید عبیداللہ قریشی،جام اللہ بخش ٹانوری،سابق چیئرمین سرداراقبال خان گوپانگ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکٹریٹ کاقیام احسن اقدام ہے۔عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرائیکی صوبہ پر کئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کام شروع کردیا ہے۔ ایم پی اے سبطین رضا نے کہا کہ حلقہ کے عوام سے کئے وعدے ہر صورت مکمل کریں گے۔ عمرخان گوپانگ نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان کی سلامتی کیلئے پاک افواج کی قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔

عاشق گوپانگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -