وفاقی حکومت کی طرف سے اہم منصوبوں پر جلد کام شروع ہونیکا امکان

  وفاقی حکومت کی طرف سے اہم منصوبوں پر جلد کام شروع ہونیکا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ذاتی دلچسپی سے ڈیرہ اسماعیل خان تا کشمور روڈ کی کشادگی کے منصوبے کا ٹینڈر جاری کرد یاگیاہے منصوبے پر 133ارب روپے کا تخمینہ(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
لگایاگیاہے مرحلہ وار منصوبہ کو 36ماہ میں مکمل کرنے کی مدت مقرر کر دی گئی ہے. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاکہ وزیر اعلی کی ہدایت پر وفاقی حکومت کی طرف سے کام جلد شروع کرایا جائے گا جس کیلئے ٹائم لائن دے دی گئی ہے. پیکج 1کے تحت انڈس ہائی وے این 50شکار پور تا راجن پور سیکشن 221.95کلومیٹر ایڈیشنل کیرج وے کا منصوبہ 36ماہ میں مکمل کرنے کی تاریخ دی گئی ہے. پیکج 2کے تحت راجن پور ڈ یرہ غازیخان سیکشن چار لین121.5 کلومیٹر روڈ 24ماہ اور پیکج 3کے تحت ڈیرہ غازیخان تا ڈیرہ اسماعیل خان 208کلومیٹر روڈ 36ماہ میں مکمل ہو گا. انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازیخان تا تونسہ اور ڈیرہ اسماعیل خان دو رویہ سڑک کی تعمیر پر 53ارب روپے، شکار پور تا راجن پور روڈ پر 47ارب روپے اور راجن پور تا ڈیرہ غازیخان روڈ کی تعمیر پر 33ارب روپے خرچ ہوں گے۔
امکان