میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن، 152بجلی چوروں کاگھیرا تنگ

      میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن، 152بجلی چوروں کاگھیرا تنگ

  

ملتان (نیوز رپورٹر) میپکوٹیمو ں نے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 152افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔4لاکھ45ہزار یونٹس چوری کرنے پر 61 لاکھ14ہزار روپے۔6بجلی چوروں کے خلاف مقدمات(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

درج۔13جولائی 2020ء کو ملتان میں 25گھریلوصارفین کو43216یونٹس چوری کرنے پر 971874روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈیرہ غازی خان میں 14گھریلو صارفین کو21569یونٹس چوری کرنے پر291049روپے جرمانہ عائد اورایک مقدمہ درج، وہاڑی میں 35گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو255749یونٹس چوری کرنے پر 2851451روپے جرمانہ اور دو مقدمات درج، بہاولپور میں 29گھریلواور کمرشل صارفین کو35558یونٹس چوری کرنے پر 691380روپے جرمانہ اور دو مقدمات درج، ساہیوال میں 17گھریلواور کمرشل صارفین کو13084یونٹس چوری کرنے پر 207966روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 6گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو45446یونٹس چوری کرنے پر515000روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 16گھریلو صارفین کو 14386یونٹس چوری کرنے پر241000روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 7گھریلو صارفین کو11340یونٹس چوری کرنے پر 240870روپے جرمانہ، خانیوال میں 3گھریلوصارفین کو 5562یونٹس چوری کرنے پر 103929روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

کریک ڈاؤن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -