راجن پور،چھوٹے جانوروں کی منڈی، ایس او پیز نظر انداز

  راجن پور،چھوٹے جانوروں کی منڈی، ایس او پیز نظر انداز

  

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور،حکو مت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوروناوائرس بارے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ایس اوپیز نظرانداز ہوگئیکوٹلہ نصیر میں مویشی پال کسا نوں اور خریداروں نے(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

ایس اوپیز کی دھجیاں بکھیر دیں، سماجی فاصلے کابھی خیال نہ رکھا گیا حتیٰ کہ راجن پور کوٹ مٹھن روڈ پر بھی مویشیوں کی نمائش اور خریدوفرخت جاری رہنے سے کئی گھنٹے تک سڑک پرٹریفک معطل رہی، ٹریفک پولیس نظر آئی اور نہ ہی تھانہ صدر راجن پور پولیس کے اہلکار موجود تھے وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات بڑھ گئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہفتہ وار اورعیدقربان کے حوالے سے کوٹلہ نصیر کے قریب کوٹ مٹھن روڈ پر چھوٹے جانوروں کی منڈی سجی جہاں مویشی پال کسانوں،بیوپاریوں اور خریداروں سبھی نے حکومت اور ضلعی انتظا میہ کی ہدایات نظر انداز کردیں محکمہ لائیوسٹاک، ٹریفک پولیس اور تھا نہ صدر پولیس کا کوئی اہلکار منڈ ی میں عوام کے بے ہنگم ہجوم کو ایس اوپیز کے اختیار کر نے بارے شعور وآگاہی فراہم کر نے کیلئے نظر نہیں آیا جبکہ مویشیوں کی نمائش اور خریدوفروخت راجن پور کوٹ مٹھن روڈ پر ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹے تک ٹریفک بھی معطل رہی۔

نظر انداز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -