کو ٹ ادو:معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل،ملزموں کی تلاش تیز

  کو ٹ ادو:معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل،ملزموں کی تلاش تیز

  

کوٹ ادو،مظفر گڑھ (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل کردیا گیا ہے تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 10کے اوباشوں نے معمولی تلخ کلامی پر 18 سالہ رضا اور اس کے بھائی علی کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے لہو لہان کر دیا،دونوں کو شدید زخمی حالت میں نشتر ریفر کیا گیا لیکن 18 سالہ رضا زخموں کہ تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،پولیس کوٹ ادونے 2 نامزد اور 8 نامعلوم جوانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -