مہمند،پنڈیالی سمال ڈیم میں 8 سالہ لڑکا ڈوب گیا

مہمند،پنڈیالی سمال ڈیم میں 8 سالہ لڑکا ڈوب گیا

  

مہمند(نمائندہ پاکستان)پنڈیالئی سمال ڈیم میں آٹھ سالہ بچہ ڈوبنے سے جان بحق،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام 4بجے لوئر مہمند سب ڈویژن کے تحصیل پنڈیالئی میں آٹھ سالہ بچہ عثمان ولد غفیر اللہ پنڈیالئی سمال ڈیم کے قریب کھیل رہے تھے۔کہ پاوٗں پھسل کر پانی میں ڈوبنے سے جان بحق ہوگئے۔یاد رہے کہ جان بحق ہونے والے بچے کا گاوٗں رود باچایان سمال ڈیم کے نزدیک واقع ہے جبکہ ڈیم کو حفاظتی دیوار یا جنگلہ نہیں۔جن سے آئندہ بھی ایسے واقعات رونما ء ہوسکتے ہیں اہل علاقہ نے محکمہ ایریگشن سے حفاظتی فوری اقدامات کرنے کی پُرزور اپیل کیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -