زرعی یونیورسٹی پشاور، ملازمین کی جانب سے مطالبات کے حل کیلئے دھرنا

زرعی یونیورسٹی پشاور، ملازمین کی جانب سے مطالبات کے حل کیلئے دھرنا

  

پشاور (سٹی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور میں ملازمین کی جانب سے مطالبات کے حق میں جاری دھرنا نے شدت اختیار کر لیا ملازمین نے انتظامیہ کی غیر سنجیدگی اور جامعہ میں مسائل کو مدد نظر رکھتے ہوئے وائس چانسلر کے کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا سے یونیورسٹی میں بے قائدگیوں کا نوٹس لینے سمیت جامعہ کے ایکٹ کی خلاف ورزی اور حالیہ سلیکشن بورڈ اور سنڈیکیٹ کی تحقیقات کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ کلاس فور اور تھری ملازمین پچھلے ایک ہفتہ سے وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا ددئے ہوئے ہیں تام انتظامیہ کی جانب سے ملامین کے مطالبات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے ملازمین میں مایوسی پائی جاتی ہے۔کلاس فور ملازمین نے جامعہ میں بے قائد گیوں،سلیکشن بورڈ اور سنڈیکیٹ کی تحقیقات سمیت یونیورسٹی ایکٹ کے خلاف ورزیوں پر گورنر خیبر پختونخوا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ جامعہ کے وائس چانسلر کے ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ہے بصورت ددیگر احتجاجی ددھرنا جاری رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -