کم سن بچی سے زیادتی کیس میں ملوث ملزمان عدم ثبوت پر بری

کم سن بچی سے زیادتی کیس میں ملوث ملزمان عدم ثبوت پر بری

  

پشاور(نیوزرپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن کورٹ پشاور کی جج ودیعہ مشتاق ملک نے کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کیس میں ملوث دو ملزمان کو عدم ثبوت کے بنا پر مقدمے سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ استعاثہ کے مطابق ملزمان کاشف آصف اور اور خالد پر الزام تھا کہ انہوں نے کم سن بچی کے ساتھ پانچ جون 2019کو جنسی زیادتی کی تھی جس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور مکمل چالان عدالت میں جمع کیاگیا مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے نصیرالدین شاہ ایڈوکیٹ نے کیس پیروی کی، گزشتہ روز عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور ملزمان کے خلاف جرم ثابت نہ ہونے پر دونوں ملزمان کو بری کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -