کرک میں دفعہ 144 کا نفاذ مال منڈیوں پر پابندی

کرک میں دفعہ 144 کا نفاذ مال منڈیوں پر پابندی

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنرکرک شاہ رخ علی خان نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع کرک کی حدود میں ہرقسم کی پرائیویٹ مویشی منڈیوں کے انعقاد پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔ تاہم اس حکم کااطلاق منظور شدہ ہفتہ وار مویشی منڈیوں کے انعقاد پر نہیں ہوگا۔یہ حکم فوری طورپر عرصہ ایک ماہ کیلئے نافذالعمل ہوگا۔ یہ اقدام کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -