صوبہ بھر میں تعینات جوڈیشل افسروں کوترقی دینے کا فیصلہ، غیر حتمی فہرست جاری
پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر میں تعینات مختلف جوڈیشل افسران کو ترقی دینے کافیصلہ کرلیا جس کیلئے غیرحتمی سنیارٹی لسٹ جاری کردی گئی ہے جبکہ ان افسران سے اعتراضات 15روز کے اندرجمع کرنے کی ہدایت کردی گئی پشاورہائیکورٹ کے رجسٹرارخواجہ وجیہہ الدین کی جانب سے تمام اضلاع کے جوڈیشل افسران کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل افسران کی غیرحتمی سنیارٹی لسٹ جاری کردی گئی ہے جبکہ سنیارٹی لسٹیں تمام متعلقہ جوڈیشل افسران کو بھی بھجوا دی گئی ہیں اورانہیں ہدایت کی گئی ہے کہ اگر ان فہرستوں سے متعلق کوئی اعتراض ہو تو وہ 15روز کے اندر اندر جمع کرائی جاسکتی ہیں۔