صوابی،مین لائن میں فنی خرابی کی وجہ سے مختلف فیڈرز بند
صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں بر ہان گرڈ اسٹیشن میں گدون صوابی مین لائن میں فنی خرابی کی وجہ سے زیدہ کے مختلف فیڈرز مسلسل بند رہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی سہ پہر ایک بجے ضلع بھر کے فیڈرز گرڈ اسٹیشن صوابی سے بند رہے۔جب اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ برہان گرڈ اسٹیشن سے گدون گرڈ کو جانے والی مین لائن میں فنی خرابی پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر کے متعدد فیڈرز شام سات بجے تک بند رہے۔ پیسکو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہنگامی طور پر فنی خرابی دور کرنے کے لئے مسلسل کوششیں جاری ہے۔ سپلائی بحال ہونے پر بد ستور وولٹیج انتہائی کم رہا۔