ایوان تجارت ایبٹ آباد کا 18جولائی کی ریلی میں شرکت کا اعلان

  ایوان تجارت ایبٹ آباد کا 18جولائی کی ریلی میں شرکت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ایبٹ آباد(نامہ نگار)ایوان تجارت ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری مفتی جعفر طیاراعوان نے انجمن تاجران پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں 18جولائی کو احتجاج اور ریلی میں شریک ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے تاجروں کو معاشی گرداب میں پھنسا دیا ہے حکومت کی پالیسیوں نے معیشت کو سخت دھچکا پہنچایا ہے جس کے خلاف انجمن تاجران پاکستان نے احتجاج کی کال دی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ،سیکرٹری جنرل نعیم میر،صوبائی صدر کی ہدایت پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات شیراز صدیقی نے وفد کے ہمراہ ایبٹ آباد یونائیٹڈ بلڈنگ میں ملاقات میں اسلام آباد احتجاجی دھرنے میں شریک ہونے کی دعوت دی ہے،انہوں نے کہا ہارن بجاو،حکمران جگاؤ احتجاجی تحریک کے دور رس نتائج پیدا ہونگے،ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنے حق کے لئے آواز بلند ناگزیر ہو چکا ہے،انہوں نے مذید کہا کہ تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی سی حثیت رکھتے ہیں لیکن یہ ہی طبقہ معاشی بدحالی سے دوچار ہے،جس میں حکومت کی ناکام پالیسیوں کا عمل دخل ہے،انہوں مرکزی انجمن تاجران پاکستان کی جانب سے احتجاج کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور 18جولائی کو بھرپور انداز میں شریک ہونگے