صوابی، ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق

صوابی، ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق

  

صوابی (بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق صوابی۔ جہانگیرہ روڈ نادرا آ فس لاہور کے سامنے موٹر سائیکل کے حادثہ میں حارث سکنہ کھنڈہ جاں بحق ہوگیا۔ اسی طرح موضع مرغز میں موٹر سائیکل کے ایک حادثے میں شیر زمین کا نوجوان بیٹا جاں بحق ہو گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -