سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی، انڈیکس میں مزید 126.65پوائنٹس اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی، انڈیکس میں مزید 126.65پوائنٹس اضافہ

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل منگل کو بھی برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس36700کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے مزید126.65پوائنٹس کے اضافے سے 36745.22پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ 54.45فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 18 ارب 2 کروڑ 67 لاکھ روپے بڑھ گئی۔گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کوٹریڈنگ کے آغاز پر منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباوٗ دیکھنے میں آیا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس36528پوائنٹس کی نچلی سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری شروع ہوئی جس کے نتیجے میں تیزی لوٹ آئی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس36936پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعدمیں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس126.65پوائنٹس کے اضافے سے36745.22پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس26.77پوائنٹس کے اضافے سے 15927.82پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 68.09پوائنٹس کے اضافے سے 26157.20پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز393کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے214کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ158میں کمی اور21میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ68کھرب41کروڑ65کروڑ 87لاکھ روپے سے بڑھ کر69کھرب25ارب15کروڑ45لاکھ روپے ہو گیا۔منگل کو46کروڑ62لاکھ51ہزارشیئرز کا کاروبار ہوا جو پیر کے مقابلے میں 26لاکھ 55ہزارشیئرز کم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبار سے ہینو موٹر کے حصص کی قیمت36.51روپے کے اضافے سے523.41روپے اورانڈس موٹرکے حصص کی قیمت29.37روپے کے اضافے سے1220.51روپے ہو گئی جبکہ فلپ موریس کے حصص50روپے کی کے کمی سے 1750روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص41روپے کی کمی سے 551روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 350 روپے کی کمی سے ایک لاکھ8900روپے ہو گئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت15ڈالرکی کمی سے1794ڈالرہو گئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا350 روپے کم ہو کر 1لاکھ 8ہزار900روپے اور دس گرام سونے کی قیمت300روپے کی کمی سے 93ہزار364روپے ہو گئی۔انٹر بینک میں منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں 10پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے 166.60روپے سے بڑھ کر166.70روپے اور قیمت فروخت 166.90روپے سے بڑھ کر167روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید166.50روپے اور قیمت فروخت 167روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید186روپے سے بڑھ کر186.50روپے اور قیمت فروخت 188روپے سے بڑھ کر188.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 208روپے سے گھٹ کر206.50روپے اور قیمت فروخت210روپے سے گھٹ کر208.50روپے ہوگئی اسی طرح سعودی ریال کی قیمت خرید43.80روپے سے بڑھ کر43.90روپے اور قیمت فروخت 44.30روپے سے بڑھ کر44.40روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 44.90روپے اور قیمت فروخت 45.40روپے مستحکم رہی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -