کراچی، مویشی منڈیوں کے نئے اوقات کار سے شہری پریشان، حکومتی فیصلہ مسترد

کراچی، مویشی منڈیوں کے نئے اوقات کار سے شہری پریشان، حکومتی فیصلہ مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)کراچی کے شہریوں نے حکومت کی جانب سے مویشی منڈیوں کے نئے اوقات کار مسترد کردیئے، نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفتر کے اوقات میں کیسے منڈی جائیں، اتنے کم وقت میں خریداری ممکن نہیں۔وفاقی حکومت نے ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں خریداروں کیلئے صبح 6 سے شام 7 بجے تک اوقات کار مقرر کردیئے، جس کے بعد کراچی کے عوام نے حکومتی فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔حکومتی فیصلے پر کراچی کے شہریوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہوسکتا ہم دفتر کے وقت کیسے مویشی منڈی جائیں گے، ہم صبح 8 بجے گھر سے دفتر کیلئے نکلتے ہیں اور شام 7 بجے گھر واپسی ہوتی ہے اور شام کے وقت تھوڑا آرام کرکے ہی قربانی کا جانور خریدنے کیلئے نکلتے ہیں۔شہریوں نے کہا کہ اتنے تھوڑے وقت میں قربانی کا جانور کیسے خریدیں گے جبکہ ہمارے دفتر کے اوقات ہی شام تک کے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا کہ 24 گھنٹے قربانی کے جانوروں کی خریداری کی اجازت سے رش میں اضافے کے بجائے کمی آئے گی اور لوگ آسانی سے اپنے لئے قربانی کا جانور خرید سکیں گے۔
مویشی منڈیاں