اسلام آباد ہائیکورٹ میں پب جی گیم پر پابندی کیخلاف فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پب جی گیم پر پابندی کیخلاف فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آن لائن پب جی گیم پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پب جی گیم پر عائد پابندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے وکیل سے استفسار کیا کہ گیم پرپابندی قانون کی کس شق کے تحت لگائی؟۔عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سی پی او کل کہے گا سب کچھ بند کردو تو کیا آپ بند کردیں گے؟۔ بتائیں کس کی شکایت ہے کہ یہ گیم مذہبی تعلیمات کے خلاف ہے؟۔پی ٹی اے وکیل نے جواب دیا صورتحال ایسی بن گئی تھی کہ پب جی گیم پر پابندی لگانا پڑی۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ صورتحال نہیں آپ کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی گیم پر پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔

پب جی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -