مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا،جنرل محمد افضل

مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا،جنرل محمد افضل

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اور طبی عملہ کورونا کیخلاف ہمارے صف اول سپاہی ہیں، ہسپتالوں میں حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ امید ہے عوام عیدالضحیٰ پر کورونا سے پچاؤ کیلئے ایس اوپیز پرعملدرآمد کریں گے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلوچستان کے ہسپتالوں میں اضافی بستر اور مزید سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ انسداد کورونا کیلئے کم وقت میں بہترین سہولتیں فراہم کیں۔ ہسپتالوں کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیا۔ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

محمد افضل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -