عمران فاروق قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم خالد شمیم کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری

  عمران فاروق قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم خالد شمیم کی اپیل پر فریقین کو نوٹس ...

  

اسلا آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران فاروق قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم خالد شمیم کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ منگل کو درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔وکیل درخواست نے کہاکہ عدالت نے سزا دیتے ہوئے قانونی تقاضوں کو مدنظر نہیں رکھا۔ وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت انسداددہشتگردی عدالت کا 18 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دے، انسداددہشتگردی عدالت نے مجرم خالد شمیم کو عمر قید اور 2 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔

عمران فاروق قتل کیس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -