شہید صحافی حیات اللہ کے عدالتی تحقیقات کو شائع کرنے سے متعلق کیس میں جواب طلب

شہید صحافی حیات اللہ کے عدالتی تحقیقات کو شائع کرنے سے متعلق کیس میں جواب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوز رپورٹر) پشاورہائیکورٹ نے شہید صحافی حیات اللہ کے عدالتی تحقیقات کو شائع کرنے سے متعلق دائر کیس میں وفاقی وصوبائی حکومتوں کو نوٹسز جاری کرکے جواب مانگ لیا جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے طارق افغان ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ حکومت شہید صحافی حیات اللہ سے متعلق عدالتی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر لانے کا پابند ہے تاہم حکومت نے ابھی تک رپورٹ شائع نہیں کی عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری کرکے 20دن میں جواب طلب کرلیاواضح رہے کہ ضم شدہ قبائلی ضلع سے تعلق رکھنے والے صحافی حیات اللہ کو2006میں قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی گئی۔