بارشی پانی محفوظ کرنے کے منصوبے کا کریڈٹ لینے پر لاہور ہائیکورٹ برہم

  بارشی پانی محفوظ کرنے کے منصوبے کا کریڈٹ لینے پر لاہور ہائیکورٹ برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب حکومت کے وزرا ء کی جانب سے بارشوں کے پانی کو محفوظ بنانے کے منصوبہ کا کریڈٹ لینے پر لاہور ہائیکورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ حکومتی وزرا ء اس منصوبہ کا بھی کریڈٹ لے رہے ہیں جو عدالتی حکم پر بن رہا ہے۔مسٹرجسٹس شاہد کریم نے جناح باغ میں بارشوں کے پانی کو محفوظ بنانے کے منصوبہ سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے قراردیا کہ واٹرکمیشن کے منصوبہ کا کریڈٹ پنجاب کے وزرا ء نہیں لے سکتے،فاضل جج نے مزیدریمارکس دیئے کہ چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی نے منصوبہ کی بنیاد رکھی، واٹر کمیشن کے فوکل پرسن سید کمال حیدر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ منصوبہ کیلئے 15کروڑ کے فنڈز مختص ہوئے لیکن صرف دو کروڑ روپے جاری کئے گئے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حیرت ہے حکومت منصوبہ کے لیے فنڈز تو روکتی ہے اور منصوبہ کا کریڈٹ خود لیتی ہے،چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے منصوبہ آپریشنل ہوچکا ہے۔عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر اس منصوبہ سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔
بارشی پانی