ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ایس او پیز اورقیمتوں کو کنٹرول کرنے بارے مہم چلائی
پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے اپر چترال کے مختلف حصوں میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور مختلف بنکوں میں ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کو روزمرہ کا لازمی حصہ بنانے کے حوالے سے مہم چلائی۔کورونا وائرسSOPs پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف باضابطہ کاروائی عمل میں لاکر ان کوجرمانہ عائد کیا گیا۔ اور ساتھ ساتھ لوگوں میں فری ماسک تقسیم کیا گیا۔ عوامی حلقوں کی جانب سے ڈسٹرکٹ انتظامیہ اپر چترال کے اس اقدام کو سراہا گیا۔